جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو ہلاک

Aug 04, 2017 09:10 AM IST | Updated on: Aug 04, 2017 09:10 AM IST

سرینگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورس اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم دستہ(ایس او جی) نے اننت ناگ میں بیج بهارہ کے كنلوان میں ایک مشترکہ تلاشی مہم کی شروع کی۔  سیکورٹی فورسز ایک خاص علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت اچانک وہاں پوشیدہ کچھ جنگجو ؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

جائے حادثہ پر فوری طور پر اضافی سکیورٹی فورسز کو بھیج کر پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ آج علی الصبح سکیورٹی فورسز نے وہاں تھوڑا اجالا ہونے پر تلاشی مہم شروع کر دی اور تصادم میں دو جنگجو کو مار گرایا۔ تازہ اطلاع ملنے تک تصادم اب بھی جاری ہے۔

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز