شمالی کشمیر میں تصادم کے دوران دو انتہا پسند ہلاک، دو جوانوں کے شہید ہونے کی خبر

Oct 11, 2017 09:12 AM IST | Updated on: Oct 11, 2017 11:46 AM IST

سری نگر۔ شمالی کشمیر کے باندی پورہ میں آج صبح سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان مڈبھیڑ میں دو انتہا پسند مارے گئے جبکہ دو فوجی جوان شہید ہوئےہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتا یا کہ باندی پورہ کے حاجن میں انتہا پسندوں کے چھپے ہونے کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور فوج نے انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی دستوں کے جوان جب ایک خصوصی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تو وہاں چھپے ہوئے انتہا پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے ان پر گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے فوج کے 3 جوان زخمی ہوگئے۔ مسٹر کالیا نے کہا کہ اب تک اس کارروائی میں دو انتہا پسند مارے گئے ہیں اور تصادم اب بھی جاری ہے۔ انتہا پسندوں کا محاصرہ کرنے کے لئے نزدیکی کیمپوں سے فاضل سلامتی دستوں کو جائے واقعہ بھیج دیا گیا ہے۔

شمالی کشمیر میں تصادم کے دوران دو انتہا پسند ہلاک، دو جوانوں کے شہید ہونے کی خبر

ہندوستانی فوج: فائل فوٹو

حالانکہ کرنل کالیا نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ فوج کے دو جوان مارے گئے ہیں جبکہ پولیس کے ترجمان نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ حاجن باندی پورہ میں مڈبھیڑ کے دوران دو انتہا پسند مارے گئے ہیں جبکہ فوج کے دو جوان شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز