یوگی راج میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں، بریلی میں دو معصوم بچیوں کی عصمت دری کی وحشیانہ واردات

Aug 09, 2017 10:24 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:24 PM IST

بریلی : یوگی راج میں بھی خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں ۔ یوپی کے بریلی میں دو معصوم بچیوں کی عصمت دری کی واردات پیش آئیں ۔ دونوں معصوم بچیوں کے ساتھ ان کے محلے کے جان پہچان کے لوگوں نے اس شرمناک حرکت کو انجام دیا ۔ دونوں بچیوں کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ابھی تک دونوں ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ۔ فی الحال پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ وہیں بریلی میں موجود یوپی کے وزیر قانون ان واردات پر بھی وہی پرانا راگ الاپتے رہے کہ پہلے کی سرکاروں کی وجہ سے یہ ہو رہا ہے ۔

بریلی میں تھانہ نواب گنج علاقہ میں ایک نو سال کی بچی کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ معصوم بچی کو ایک نوجوان دکان سے ٹافی دلانے کے بہانے گھر کے دروازے سے بلا کر لے گیا ۔ نامعلوم سائیکل سوار نوجوان کے ساتھ لوگوں نے بچی کو جاتے ہوئے دیکھا تو افرا تفری مچ گئی ۔ بچی کے گھر والوں کو خبر دی گئی لیکن کچھ پتہ نہیں لگا ۔ تقریبا چار گھنٹے بعد بچی خون سے لہولہان حالت میں گھر واپس آئی ، تو اس نے بتایا کہ سائیکل والا اپنے ساتھ لے گیا اور اس نے شرمناک واردات کو انجام دیا ۔ ثبوت مٹانے کی نیت سے اس نے گلا دبانے کی بھی کوشش کی ، لیکن کسی طرح لڑکی خود کو بچا کر بھاگ آئی ۔ گھر پہنچنے کے بعد واردات کا پتہ لگا تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ بچی کو ضلع اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یوگی راج میں خواتین اور بچیاں محفوظ نہیں، بریلی میں دو معصوم بچیوں کی عصمت دری کی وحشیانہ واردات

اس سے بھی چھوٹی بچی کے ساتھ عصمت دری کی دوسری واردات تھانہ بھوجی پرا علاقے میں پیش آئی، جہاں سات سال کی بچی کی 55 سال کے بوڑھے نےعصمت دری کی شرمناک حرکت کی ۔ معصوم بچی محلے کی دکان پر نمک خریدنے کیلئے گئی تھی ۔ دکاندار نےاس بچی کو دکان کے اندرکھینچ لیا اور پھر حیوانیت کی ساری حدیں پار کر دیں ۔ فی الحال دکاندار موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ بچی کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز