بڑھ سکتی ہیں رام رحیم کی مزید مشکلیں، سابق ڈرائیور دوبارہ گواہی دینے کے لئے تیار

Sep 16, 2017 08:13 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 08:13 PM IST

پنچكولا۔  سادھوی آبروریزی  معاملے میں 20 سال کی سزا بھگتنے والے ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف قتل کیس کے دو مقدمات میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں آج سماعت شروع ہو گئی۔ ہریانہ میں روہتک کی سونریا جیل میں سزا کاٹنے والے رام رحیم کو اس معاملے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت کی کارروائی میں شامل کیا گیا ۔رام رحیم پر ایک شامنامہ کے صحافی رام چندر چھترپتی اور سیوادار رنجیت سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان معاملات میں، ڈیرہ کے سربراہ کے سابق ڈرائیور کھٹا سنگھ نے عدالت میں دوبارہ گواہی دینے کی درخواست کی ہے۔

عدالت نے اگلی سماعت 22 ستمبر کو مقرر کی ہے اور اس دن اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق ڈرائیور دوبارہ گواہی دے سکتا ہے یا نہیں۔ دونوں قتل کے معاملے میں باقی سات ملزم آج عدالت کے سامنے پیش کئے گئے۔ کھٹا سنگھ نے کہا، ’’پہلے میں ڈرگیا تھا کہ کہیں مجھے اور میرے بیٹے کو مارنہ ڈالے۔ اس کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی تھی ۔کھٹا سنگھ 2012 میں اپنے 2007 کے بیان پلٹ گیا تھا‘‘۔ صحافی قتل معاملے میں كرشن لال اور کلدیپ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوسرے معاملے میں سیوادار رنجیت سنگھ کے قتل کے الزام میں اوتار سنگھ اندرسین سبدل كرشن لال اور جسبیر کو عدالت کے سامنے لایا گیا۔

بڑھ سکتی ہیں رام رحیم کی مزید مشکلیں، سابق ڈرائیور دوبارہ گواہی دینے کے لئے تیار

گرمیت رام رحیم: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز