اجودھیا میں رام مندر کے علاوہ کچھ اور بنانے کی ہمت کون کرسکتا ہے : مرکزی وزیر اما بھارتی

مرکزی وزیر نے لکھا کہ چار دنوں سے ہمالیہ (مدمہیشرور) میں تھی۔ رام مند ر کی تعمیر میں شری روی شنکر کی کوششوں کو سلام۔

Nov 23, 2017 08:03 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 08:03 PM IST

نئی دہلی : اجوھیا میں رام مندر تحریک سے وابستہ ، آبی وسائل اور سوچھتا کی وزیر اوما بھارتی نے متنازعہ جگہ کے حل کی سمت میں آرٹ آ ف لیونگ کے بانی روحانی گرو شری روی شنکر کی پہل کی حمایت کرتے ہوئے کہ وہاں مندر کے علاوہ کچھ اور بنانے کی ہمت کون کرسکتا ہے۔ مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اور اجودھیا تحریک میں طویل عرصہ تک سرگرم رہیں محترمہ بھارتی نے آج کئی ٹوئٹ کرکے کہاکہ رام ستیہ ہے اور کوئی بھی جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر کے لئے کوشش کر سکتا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں مرکزی وزیر نے لکھا کہ چار دنوں سے ہمالیہ (مدمہیشرور) میں تھی۔ رام مند ر کی تعمیر میں شری روی شنکر کی کوششوں کو سلام۔ کوئی بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے کوشش کرسکتا ہے۔ رام مندر کے لئے ہم سیکڑوں برس سے جدوجہد کررہے تھے ، جس میں آخر کار مسٹر اشوک سنگھل، مسٹر اڈوانی اور میرے جیسے لوگ کامیاب ہوئے۔ اب مندر کے علاوہ وہاں اور کیا بن سکتا ہے۔

اجودھیا میں رام مندر کے علاوہ کچھ اور بنانے کی ہمت کون کرسکتا ہے : مرکزی وزیر اما بھارتی

اوما بھارتی، فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ اے ایف پی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز