این آئی اے نے سرحد پار سے دہشت گردی کی فنڈنگ کی کمرتوڑ دی: راج ناتھ

Oct 10, 2017 05:44 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 05:44 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سرحد پار سے ہونے والی فنڈنگ اور جعلی کرنسی پر تقریبا پوری طرح سے قابو پا لیا ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔  مسٹر سنگھ نے یہاں این آئی اے کے نئے ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس ایجنسی نے آٹھ سال کی قلیل مدت میں ہی غیرجانبدارانہ جانچ سے لوگوں کے درمیان اپنی معتبریت اور ساکھ بنائی ہے ۔ اس کی معتبریت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ذریعہ حل کئے گئے 95فیصد معاملوں میں ملزم قصور وار ثابت ہوئے ہیں ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جانچ ایجنسی اسی طرح پیشہ وارانہ طریقہ سے کام کرتےہوئے معتبریت قائم رکھے گی اور اسکی ساکھ اور بہترہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ میں جعلی کرنسی کی کافی اہمیت ہے اور این آئی اے نے سرحد پار سے جعلی کرنسی کی اسمگلنگ پر روک لگانےمیں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے دہشت گردی کی فنڈنگ کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جس طرح سے جانچ ایجنسی کام کررہی ہے اس سے سرحد پار سے آنے والے دھن وسائل پر جلد ہی پوری طرح سے قابو پا لیاجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ این آئی اے نے اب تک 166معاملوں میں سے 137میں خصوصی عدالتوں میں فردجرم داخل کی ہیں جن پر کبھی کسی طرح کا سوال نہیں اٹھایا گیا۔ ان میں سے30معاملوں میں فیصلہ آ گیا ہے ،جن میں 28میں ملزمان کو قصوروار پایا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی نے دہشت گردی کی فنڈنگ کےسلسلہ میں بھی 47معاملے درج کئے ہیں ۔اس کے علاوہ داعش سے جڑے لوگوں کے سلسلہ میں بھی 21معاملے درج کئے گئے ۔

این آئی اے نے سرحد پار سے دہشت گردی کی فنڈنگ کی کمرتوڑ دی: راج ناتھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مہذب قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لیکن ہندستان اس لعنت کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔وزیر اعظم نریندرمودی نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اہم ملکوں کی مدد سے دہشت گردی کے مسئلہ کو پرزور طریقہ سے اٹھایا ہے جس سے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والے ملکوں پر دباؤ بڑھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے امتحان میں ہندستان پوری طرح سے پاس ہوا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز