تین طلاق کے معاملہ پر مودی حکومت متاثرہ خواتین کے ساتھ : روی شنکر پرساد

قانون اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت تین طلاق سے متاثرہ خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔

Dec 16, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Dec 16, 2017 09:42 PM IST

ڈیہری آن سون۔  قانون اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ مرکز کی نریندر مودی حکومت تین طلاق سے متاثرہ خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسٹر پرساد نے یہاں کے جموہار میں واقع نارائن میڈیکل کالج اسپتال آدیٹوریم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چار روزہ بہاراسٹیٹ ٹریننگ کلاس میں دیر شام شرکت کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ تین طلاق معاملہ پارلیمنٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر ابھی کچھ نہیں بولیں گے لیکن انہوں نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت تین طلاق کی شکار خواتین کے ساتھ ہے۔

مرکزی وزیر نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی عوامی تائید سے آگے بڑھتی ہے اس لئے ہر جگہ کانگریس کو شکست ملتی ہے اور ان کی پارٹی کی فتح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18دسمبر کو گجرات اور ہماچل انتخابات کے آنے والے نتائج میں کانگریس کو کرار ی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دونوں ریاستوں میں بی جے پی زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

تین طلاق کے معاملہ پر مودی حکومت متاثرہ خواتین کے ساتھ : روی شنکر پرساد

قانون اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز