موصل کی داعش سے آزادی کے بعد 39 اغوا ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کیلئے وی کے سنگھ عراق روانہ

Jul 10, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 08:03 PM IST

نئی دہلی: عراق کے موصل شہر کے اسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندوں کے چنگل سے آزاد ہوجانے کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین سال پہلے اس بدنام زمانہ تنظیم کے ذریعہ اغوا39 ہندوستانی شہریوں کا پتہ لگانے کی کوشش تیز کردی ہے اور امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے ساتھ آج اربیل جارہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ سے موصل کا اسلامک اسٹیٹ کے چنگل سے آزاد ہونا ایک اہم مرحلہ ہے اور ہندوستان اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم کے ذریعہ موصل کے آزاد ہونے کا اعلان ہوتے ہی حکومت نے اغوا ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کے لئے مختلف چینلوں کو سرگرم کردیا ہے۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل سنگھ عراق روانہ ہوچکے ہیں اور وہ آج دیر شام اربیل پہنچ رہے ہیں۔ عراق میں ہندوستان کے سفیر او راربیل میں ہندوستان کے قونصل جنرل کو ہندوستانی شہریوں کو ترجیحی طورپر تلاش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مسٹر باگلے نے بتایا کہ عراقی حکام نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کریں گے اور ان کی طرف سے متعلقہ عراقی ایجنسیوں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایت دے دی گئی ہے۔

موصل کی داعش سے آزادی کے بعد 39 اغوا ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کیلئے وی کے سنگھ عراق روانہ

سال 2014 کے وسط میں اسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندوں نے موصل کے ایک کارخانے میں کام کرنے والے39ہندوستانی مزدوروں کو اغواکرلیا تھا ۔ ان لوگوں کے زندہ رہنے کے متعلق طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ لیکن حکومت نے ہمیشہ کہا ہے کہ اسے مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ ہندوستانی زندہ ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز