اناو عصمت دری معاملہ: بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج نےکلدیپ سنگھ سینگر سے کی ملاقات

سیتا پور ضلع جیل میں بند اناو ضلع کے بانگر مئو کے بی جے پی ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے اناو کے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ملاقات کی۔ وہیں 20 منٹ کی ملاقات کے دوران بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی خیریت دریافت کی۔

Jun 09, 2018 08:43 AM IST | Updated on: Jun 09, 2018 08:44 AM IST

لکھنو: سیتا پور ضلع جیل میں بند اناو ضلع کے بانگر مئو کے بی جے پی ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے اناو کے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ملاقات کی۔ وہیں 20 منٹ کی ملاقات کے دوران بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران موہان سے بی جے پی ممبراسمبلی برجیش راوت بھی موجود تھے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ  ڈی سی مشرا نے بتایا کہ ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے ملاقات کا تحریری پروگرام آیا تھا۔

اناو عصمت دری معاملہ: بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ساکشی مہاراج نےکلدیپ سنگھ سینگر سے کی ملاقات

واضح رہے کہ کلدیپ سنگھ سینگر اور شریک ملزم ششی سنگھ کو 8 مئی کو سیتا پور جیل میں شفٹ کیا گیا تھا۔ غورطلب ہے کہ ایک لڑکی سے عصمت دری کے معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کو سی بی آئی نے 13 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے اپنی جانچ میں ممبراسمبلی سینگر، بھائی اتل سنگھ، معاون ششی سنگھ سمیت دیگر ملزمین سے طویل پوچھ گچھ کی تھی۔

اتنا ہی نہیں متاثرہ کے اہل خانہ کے بھی بیان لئے گئے۔ معاملے میں ماکھی تھانے کے پولیس ملازمین اور اناو کے پولیس افسروں سے بھی سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی ہے۔ فی الحال متاثرہ کی گہار پر کلدیپ سنگھ سینگر اور معاون ششی سنگھ کو پولیس نے اناو سے سیتا پور جیل شفٹ کردیا ہے۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز