انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کے بینروں اور پوسٹروں کو ہٹانے کام شروع

Jan 05, 2017 11:20 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 11:58 PM IST

الہ آباد : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا علان ہوتے ہی ریاست میں الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پوری ریاست میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرانے کے پختہ انتظامات کئے ہیں ۔یو پی میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہی شہروں اور قصبوں میں لگنے والے سیاسی بینروں اور ہورڈنگوں کو ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پولیس انتظامیہ نے سیاسی پارٹیوں کے بینروں اور پوسٹروں کو ہٹانے کی مہم شروع کر دی ہے ۔سیاسی بینروں اور ہورڈنگوں کو ہٹانے میں پولیس فورس کی مدد لی جا رہی ہے ۔پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں عوامی جگہوں پر لگنے والے سیاسی پارٹیوں کے بینروں ، پوسٹروں اور ہورڈنگوں کو ہٹا دیا جائے گا ۔

انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کے بینروں اور پوسٹروں کو ہٹانے کام شروع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز