یوپی اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے کل 1183 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کئےداخل

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن آج 714 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

Jan 24, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Jan 24, 2017 11:19 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن آج 714 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ پہلے مرحلے کے لئے مجموعی طورپر 1183 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ پہلے مرحلہ کے انتخابات کے اہم امیدواروں میں کیرانہ سے ممبر پارلیمنٹ حکم سنگھ کی بیٹی مرگانا سنگھ، مظفرنگر سے سابق وزیر چترنجن سوروپ کے بیٹے گور سوروپ، میرٹھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صوبائی صدر لکشمی کانت باجپئی، کانگریس کے پردیپ ماتھر نے متھرا سے اور بی جے پی امیدوار اور مظفرنگر فسادات کے ملزم سریش رانا تھانابھون، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ کے بیٹے اور ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری پنکج سنگھ نے نوئیڈا سے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

پہلے مرحلہ کے لئے نامزدگی کے آخری دن آج نوئیڈا اسمبلی حلقہ سے سب سے زیادہ 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ سب سے کم بلندشہر کی ڈبائی اور علی گڑھ کی اگلاس (محفوظ) سیٹ سے محض سات سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ نامزدگی کاغذات کی جانچ کل ہوگی اور 27 فروری تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی 73 سیٹوں پر 11 فروری کو پولنگ ہوگی۔

یوپی اسمبلی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے کل 1183 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کئےداخل

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز