اکھلیش کا مایا وتی پر تیکھا حملہ ، کہا : ہماری بوا سے محتاط رہنا ، کب بی جے پی سے رکشا بندھن منا لیں

Feb 26, 2017 07:03 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 07:03 PM IST

مہاراج گنج : اترپردیش کے وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کو بانٹنے کی سیاست کرتی ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ کی تقریر پر لوگوں کو نیند آتی ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ سماج کو تقسیم کرکے اپنا الو سیدھا کرنے کے فن میں بی جے پی کو مہارت حاصل ہے۔ جھوٹے وعدوں کے سہارے مرکز کا اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اترپردیش جیتنے کی حسرت پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے نام پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے غریبوں اور کسانوں کی محنت سے كمائے ہوئے 500 اور 1000 نوٹ جمع کرا لئے اور لائن میں کھڑا کر دیا۔ لوک سبھا انتخابات میں ہر غریب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرانے کا وعدہ کیا مگر 15 ہزار بھی غريبوں کے کھاتے میں نہیں بھجوایا۔

اکھلیش کا مایا وتی پر تیکھا حملہ ، کہا : ہماری بوا سے محتاط رہنا ، کب بی جے پی سے رکشا بندھن منا لیں

مسٹر یادو نے کہا کہ کوئی پیسہ کالا نہیں ہوتا لین دین سیاہ ہوتا ہے۔ مہنگا سوٹ پہننے کے شوقین وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات ریڈیو پر شروع ہوکر ریڈیو پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ عوام اس امید میں رہتے ہیں کہ من کی بات کرنے والے مسٹر مودی کام کی بات کب کریں گے۔ لوگوں کو سماج وادی کام پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 108 اور 102 غریبوں کے لئے ہے ایک بار کال کرنے پر پہنچتی ہے۔

بی ایس پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا "ایک پارٹی اور ہے پتھر والی پارٹی، پتہ نہیں کہاں سے لکھوا کر لائی ہیں اتنے سارے کاغذ۔ جب وہ تقریر پڑھتي ہیں تو ریلی میں آدھے لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔ " مسٹر یادو نے کہا "ہماری بوا (مایاوتی) سے محتاط رہنا کہ کب بی جے پی سے رکشا بندھن منا لیں۔ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں قرض معاف کر دیں گے سب سے زیادہ اگر غریبوں کی کسی نے مدد کی ہے تو وہ ہے سماج وادی پارٹی۔ گورکھپور میں ایمس کے لئے سماج وادی نے زمین دی۔ بی جے پی اسکا استعمال اپنے لئے کر رہی ہے۔ "

پولیس بھرتی کے بارے میں کہا کہ اب جو دوڑ کے دکھائے گا، اسے بھرتی کیا جائے گا۔ آنے والے وقت میں یوپی ڈائل 100 نمبر میں 1000 گاڑیاں بڑھائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز