راہل گاندھی کے ساتھ پرچارکریں گی پرینکا گاندھی ، مگر صرف کانگریسی امیدواروں کیلئے ہی مانگیں گی ووٹ

Feb 17, 2017 12:18 PM IST | Updated on: Feb 17, 2017 12:18 PM IST

نئی دہلی : قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پرینکا گاندھی آج اترپردیش اسمبلی الیکشن میں کانگریس ۔ سماج وادی اتحاد کےلئے پرچار کریں گی۔

مسز واڈرا اپنے بھائی کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ہمراہ رائے بریلی میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ اس مشہور پارلیمانی حلقے سے ان کی ماں اور پارٹی صدر سونیا گاندھی الیکشن لڑتی ہیں۔

راہل گاندھی کے ساتھ پرچارکریں گی پرینکا گاندھی ، مگر صرف کانگریسی امیدواروں کیلئے ہی مانگیں گی ووٹ

کانگریس کے حلقوں میں مسز واڈرہ کو بہت پرکشش مقرر سمجھا جاتا ہے ۔ پرینکا نے سماج وادی پارٹی قیادت اور اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو کے ساتھ ایس پی - کانگریس اتحاد کے لئے بات چیت میں اہم رول ادا کیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا صرف امیٹھی اور رائے بریلی حلقے کے اندر اور آس پاس ہی انتخابی مہم چلائیں گی اور وہ صرف کانگریسی امیدواروں کے لئے ہی جلسے کریں گی۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا 20 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں دوستانہ مقابلہ ہے اس میں رائے بریلی اور امیٹھی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رائے بریلی میں 23 فروری کو اور امیٹھی میں 27 فروری کو الیکشن ہونے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز