الیکشن کمیشن کے ہدایات کی خلاف ورزی پرنیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت ہوگی کارروائی

Jan 23, 2017 01:28 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 01:28 PM IST

ایٹہ: اترپردیش کی ایٹہ ضلع انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پرنیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ وجے کرن آنند نے آج کہا کہ آزاد انہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ان کی ترجیحات میں شامل ہےاور ووٹروں کو لالچ دینے اور خوف زدہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پر امیدواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئےعوامی فلاح کے پروگراموں کو پوری طرح اور غیر جانبداری کے ساتھ چلایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات پرصد فیصدعمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار معذور ووٹروں کے لئے ہر بوتھ پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ریمپ کی تعمیر کی گئی ہے۔رائے دہندگان کی نشاندہی کرکے انہیں بوتھ تک لایا جائے گا تاکہ وہ آسانی کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن کے ہدایات کی خلاف ورزی پرنیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت ہوگی کارروائی

file photo

کمیشن کی طرف سے ہر بوتھ پر سنٹرل پیرا ملٹری فورس، مائیکرو آبزرور اور وڈيوگرافي کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور لائیو اسٹریمنگ بھی کرائی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز