سماج وادی پارٹی کے لیے اہم ہوگا آج کا دن، 'سائیکل' پر آ سکتا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Jan 16, 2017 03:21 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 03:21 PM IST

نئی دہلی۔  اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نام اور انتخابی نشان ’سائیکل‘ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے آج دیر شام تک فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ کمیشن نے دونوں گروپوں سے موصولہ دستاویزات اور ان کے ساتھ ہوئی سماعت کے بعد معاملے کی پوری تفتیش کر کے اسکریننگ کے عمل کو مکمل کر لیا ہے اور اسے اس سلسلے میں آج فیصلہ کرنا ہے۔ ذرائع نے دیر شام تک فیصلہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کمیشن نے جمعہ کو اکھلیش خیمہ اور ملائم گروپ کی دعووں کی سماعت کی تھی۔ دونوں گروپوں نے کمیشن کو اس کا فیصلہ قبول کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سماعت کے دوران اکھلیش گروپ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے 90 فیصد سے زیادہ ایم پی، رکن اسمبلی اور عہدیدار اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں اس لئے پارٹی کا نام اور انتخابی نشان ’سائیکل‘ انہیں ہی ملنا چاہئے۔اکھلیش گروہ نے کمیشن کے پاس 200 سے زیادہ ممبران اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز کونسل کے ارکان کے حلف نامے سونپے ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کے مختلف سطح کے چھ ہزار سے زیادہ عہدیداروں کے حلف نامے بھی کمیشن کو دیئے گئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے لیے اہم ہوگا آج کا دن، 'سائیکل' پر آ سکتا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ

گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز