یوپی اسمبلی انتخابات : فائرنگ میں زخمی مہوبہ کے آزاد امیدوار راکیش سنگھ کی علاج کے دوران موت

Feb 26, 2017 03:23 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 03:23 PM IST

مہوبہ: اترپردیش کے مہوبہ میں چوتھے مرحلے کی پولنگ سے پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے حامیوں کے درمیان ہوئے تشدد میں زخمی آزاد امیدوار راکیش سنگھ کی علاج کے دوران آج موت ہو گئی ۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جتندر دوبے نے یہاں بتایا کہ مسٹر سنگھ کا صبح لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ اہل خانہ لاش کو مہوبہ لا رہے ہیں۔ راکیش کی موت کی خبر ملتے ہی مہوبہ میں ایس پی امیدوار سابق وزیر سدھ گوپال ساہو اور بی ایس پی امیدوار اریمردن سنگھ کے دفاتر اور رہائش گاہوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ان کی رہائش کے آس پاس لوگو ں کی بھیڑجمع نہ ہونے دینے اور سخت نگرانی برتے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 23 ​​فروری کو علی الصبح ووٹنگ سے پہلے مہوبہ میں ووٹروں کو مبینہ طور پر پیسے تقسیم کرنے کے تنازعہ میں بی ایس پی اور ایس پی حمایتیوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں آزاد امیدوار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ نازک حالت میں ایس پی امیدوار سدھ گوپال ساہو کے بیٹے ساکیت اور آزادامیدوار راکیش سنگھ کو علاج کے لئے کانپور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا۔ معاملے میں دونوں فریقوں کی طرف سے پولیس میں 21 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان میں نو افراد نامزد تھے۔ پولیس نے کل دونوں اطراف سے ایک ایک ملزم طارق اور حسیب کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا تھا۔

یوپی اسمبلی انتخابات : فائرنگ میں زخمی مہوبہ کے آزاد امیدوار راکیش سنگھ کی علاج کے دوران موت

پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ راکیش کی موت کے بعد مقدمے کی دفعات میں تبدیلی کر کےپولیس اب معاملے پر غورو خوض کرکے کارروائی عمل میں لائے گی۔ ادھر، مہوبہ صدر سیٹ کے پریسائڈنگ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روشن سنگھ نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے واقعہ کے بعد سے حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو آزاد امیدوار راکیش سنگھ کی موت کی اطلاع بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز