لکھنو میں مایاوتی نے ڈالا اپنا ووٹ ، کہا : 300 سیٹیں جیتے گی بی ایس پی

Feb 19, 2017 01:12 PM IST | Updated on: Feb 19, 2017 02:57 PM IST

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی)۔ کانگریس اتحادکو شکست ہوگی اور بی ایس پی 300سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے یہاں ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ عوام ایس پی کے خراب حکمرانی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی سے پریشان ہیں اس لئے انہوں نے بی ایس پی کے حق میں دل بنالیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان ستیش چندر مشر کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئی محترمہ مایاوتی نے کہاکہ عوام کی پہلی ترجیح امن وقانون ہوتی ہے اور اس میں صرف بی ایس پی حکومت ہی کھری اترتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت بنی تو امن وقانون نظام چست درست کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

لکھنو میں مایاوتی نے ڈالا اپنا ووٹ ، کہا : 300 سیٹیں جیتے گی بی ایس پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز