راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر نشانہ ، کہا : شکست کے ڈر سے اب نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں مودی

بہرائچ اسمبلی حلقہ کے خیرہ بازار میں مسٹر راہل گاندھی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مودی جی کا چہرہ اترا ہوا ہے ۔ انہیں ہار کا خوف ستانے لگا ہے اس لئے نفرت پھیلانے لگے ہیں

Feb 24, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Feb 24, 2017 08:15 PM IST

بہرائچ : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ اترپردیش میں جیت کے لئے بے تاب وزیر اعظم نریندر مودی نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں۔ بہرائچ اسمبلی حلقہ کے خیرہ بازار میں مسٹر راہل گاندھی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مودی جی کا چہرہ اترا ہوا ہے ۔ انہیں ہار کا خوف ستانے لگا ہے اس لئے نفرت پھیلانے لگے ہیں لیکن انہیں فائدہ نہیں ہوگا۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی۔ آج کسان بے حال ہیں، نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی ہے جب کہ مودی جی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں مسٹر نریندر مودی نے بڑے بڑے وعدے کرکے عوا م کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے پکچر دکھائی جب کہ جیت کے بعد شعلے چل گئی او رگبر آگیا۔ اچھے دن لانے کا مسٹر مودی کا وعدہ ہوا ہوائی ہوگیا ہے۔ مرکز کی غلط پالیسیو ں سے کسان اور غریب سکتے کی حالت میں ہیں۔ مودی جی کے قول او رفعل میں بڑا تضاد ہے عوام کو اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر نشانہ ، کہا : شکست کے ڈر سے اب نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں مودی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز