مسلم ریزر ویشن کے سلسلہ میں سماجوادی حکومت کی وعدہ خلافی پر مسلم لیڈران سخت برہم

Jan 11, 2017 11:13 PM IST | Updated on: Jan 11, 2017 11:13 PM IST

الہ آباد ( مشتاق عالم ) ریاست میں گزشتہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل سماج وادی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو ریزر ویشن دینے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن سماج وادی پارٹی حکومت کے پانچ برس پورے ہونے کے با وجود مسلما ن ابھی تک ریزر ویشن کا انتظار کر رہے ہیں ۔اب ریزر ویشن موومنٹ سے وابستہ لیڈران مسلم ریزر ویشن کوحکومت کے ایک دھوکے سے تعبیر کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ یو پی میں مسلم ریزر ویشن موومنٹ کی شروعات 2008 میں کی گئی تھی۔ مسلم ریزر ویشن موومنٹ میں ظفر یاب جیلانی ،شفیق الرحمان برق،محمد ادیب اور یو سف حبیب جیسے مسلم سیاسی رہنما شامل ہیں ۔ اس وقت ریاست میں بہوجن سماج پارٹی کی حکومت تھی ۔اسمبلی انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی نے اپنے منشور میں مسلمانوں کے لئے ریزر ویشن کا وعدہ کیا تھا ، جس کے بعد مسلم ریزر ویشن موومنٹ کومعطل کر دیا گیا تھا ۔

مسلم ریزر ویشن کے سلسلہ میں سماجوادی حکومت کی وعدہ خلافی پر مسلم لیڈران سخت برہم

لیکن پانچ سال گزرجانے کے بعد بھی سماج وادی پارٹی نے اپنے انتخابی وعدہ کو پورا نہیں کیا ، جس کے بعد اب مسلم ریزر ویشن موونٹ سے وابستہ لیڈران کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔یو پی میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 20 فیصد سے زیادہ ہے ۔ایسے میں مسلمانوں کا ریزر ویشن کسی بھی حال میں 8 فیصد سے کم نہیں ہونا چاہئے تھا، لیکن ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت کے بلند بانگ وعدے کے باوجود مسلمانوں کو ریزریشن نہیں دیاگیا ۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور مسلم ریزر ویشن موومنٹ سے وابستہ رہ چکے خورشید نقوی کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی حکومت نے مسلمانوں کو صرف لالی پاپ دیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز