اترپردیش اسمبلی انتخابات : 46 اسمبلی حلقوں میں اردو میں بھی چھپوائی جائے گی ووٹر فہرست

Jan 12, 2017 10:03 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 10:03 PM IST

بریلی : یوپی کے چیف الیکشن افسر نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹر فہرست کو اردو میں چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اسمبلی حلقوں میں مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد ہے، وہاں ووٹر لسٹ اردو میں شائع کئے جائیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے۔ عام طور پر اتر پردیش میں ووٹر لسٹ ہندی اور انگریزی میں شائع کئے جاتے ہیں ، لیکن اس مرتبہ کئی اسمبلی حلقوں کے ووٹروں کو اردو میں شائع ووٹر لسٹ بھی ملے گی ۔

یوپی اسمبلی انتخابات 2017 کیلئے اردو کی ووٹر لسٹ ریاست میں 46 اسمبلیوں حلقوں میں چھپوائی جائے گی۔ ان میں تین اسمبلی حلقہ درج فہرست ذات کے لیے مخصوص ہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات : 46 اسمبلی حلقوں میں اردو میں بھی چھپوائی جائے گی ووٹر فہرست

ہندی سیاست ڈاٹ کام کے مطابق بریلی کے ضلع الیکشن افسر پنکج یادو نے ضلع کے 2 اسمبلی حلقوں سٹی اور کینٹ میں اردو میں بھی ووٹر لسٹ چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی مدد کے لئے ایک ڈیسک بنایا جائے گا، تاکہ ووٹنگ سے وابستہ معلومات انہیں بھی دی جا سکیں۔ سٹی اور کینٹ اسمبلی حلقوں میں ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ووٹر لسٹ بھی دستیاب ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست کےتقریبا 100 اسمبلی حلقوں میں جہاں ووٹروں کی تقریبا 25 فیصد مسلم آبادی ہے، وہیں ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ووٹر لسٹ فراہم کی جائے گی۔ بریلی میں مسلمانوں کی تقریبا 30 فیصد آبادی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز