Live Results Assembly Elections 2018

وزیر اعظم قبرستان اور شمشان دیکھتے ہیں ، تو پھر نجیب کی ماں اور ذکیہ جعفری سے امتیازی سلوک کیوں:اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد اللہ اویسی نے آج دعوی کیا کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے بعد ان کی پارٹی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی

Feb 22, 2017 05:04 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 07:18 PM IST

لکھنو : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ وزیر اعظم قبرستان اور شمشان دیکھتے ہیں ، تو پھر نجیب کی ماں اور ذکیہ جعفری سے امتیازی سلوک کیوں، بیف کے معاملہ میں امتیازی سلوک کیوں ۔ ساتھ ہی ساتھ اویسی نے دعوی کیا کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے بعد ان کی پارٹی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔

یوپی انتخابات کے سلسلہ میں نیوز 18 انڈیا نے اسدالدین اویسی سے خاص بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس پی دم توڑ رہی ہے ، ان کے خلاف کہتا ہوں تو وہ بوکھلاہٹ میں تمام باتیں بولتے ہیں، ایس پی کمزور اور ختم ہو رہی ہے اور اس کا الزام مجھ پر لگا رہی ہے۔

وزیر اعظم قبرستان اور شمشان دیکھتے ہیں ، تو پھر نجیب کی ماں اور ذکیہ جعفری سے امتیازی سلوک کیوں:اویسی

گیٹی امیجیز

حیدر آباد سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر اویسی نے مسلم علما کی جانب سے کسی سیاسی پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کا فتوی جاری کرنے کو حق بجانب ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کوئی مذہبی گرو نہیں ہوتا ، لیکن مسلمانوں کو کسی مخصوص سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اس الیکشن سے لوگ ہماری طاقت سمجھیں گے۔ بی جے پی میں وزیر اعظم کے علاوہ کوئی اور چہرہ نہیں ہے ، وہ صرف ایک چہرے کی پارٹی ہے۔

Loading...

بی جے پی پر تیکھا نشانہ بولتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم قبرستان اور شمشان دیکھتے ہیں ، تو پھر نجیب کی ماں اور ذکیہ جعفری سے امتیازی سلوک کیوں، بیف کے معاملہ میں امتیازی سلوک کیوں، ایسی زبان وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتی، ایسا لگ رہا تھا جیسے وزیر اعظم نہیں ، گجرات کا وزیر اعلی بول رہا ہے۔

اویسی نے کہا کہ اکھلیش گنگا کی قسم کھا کر بولیں کہ مظفرنگر کے فسادات متاثرین کو انصاف ملا کہ نہیں ملا۔ گنگا کی قسم کھا کر بولیں کہ مسلمانوں سے ریزرویشن کا وعدہ کیا تھا یا نہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز