ملائم کی چھوٹی بہو ارپنا یادو لکھنؤ میں سب سے امیر امیدوار، 23 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد

Jan 31, 2017 11:13 AM IST | Updated on: Jan 31, 2017 11:13 AM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ارپنا یادو دارالحکومت لکھنؤ کی سب سے امیر امیدوار ہیں۔ لکھنؤ کی کینٹ اسمبلی سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہیں ارپنا یادو نے پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ نامزدگی کے دوران ارپنا نے اپنی جائیداد کی تفصیلات بھی دیں۔ حلف نامے کے مطابق ارپنا یادو کے پاس 23 کروڑ سے بھی زیادہ کی املاک ہے۔ اس میں پرتیک یادو کی 5.23 کروڑ کی لیمبورگینی کار بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے حلف نامے میں ارپنا نے اپنی جائیداد کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس 3.27 کروڑ کی منقولہ جائیداد ہے وہیں 12.5 لاکھ کی غیر منقولہ جائیداد ہے۔ ان کے شوہر پرتیک یادو کے پاس 20 کروڑ کی جائیداد ہے۔

وہیں لکھنؤ کینٹ سے بی جے پی کی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی ریتا بہوگنا جوشی کے پاس کل منقولہ اور غیر منقولہ املاک2.11 کروڑ روپے ہیں۔ پیر کو ارپنا یادو کے علاوہ بی ایس پی، بی جے پی سمیت 73 دیگر امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

ملائم کی چھوٹی بہو ارپنا یادو لکھنؤ میں سب سے امیر امیدوار، 23 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز