ایس پی امیدوار کی گاڑی پر حملہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے 10 کارکن گرفتار

فیض آباد۔ اترپردیش میں فیض آباد ضلع کی مِلکی پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار اور ریاست کے ہوم گارڈ وزیر اودھیش پرساد کی گاڑی پر حملہ کرکے چار کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Feb 27, 2017 02:39 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 02:39 PM IST

فیض آباد۔  اترپردیش میں فیض آباد ضلع کی مِلکی پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار اور ریاست کے ہوم گارڈ وزیر اودھیش پرساد کی گاڑی پر حملہ کرکے چار کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انت دیو نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ گرفتار لوگوں میں بی جے پی امیدوار بابا گورکھ ناتھ کا بھائی شبھم بھی شامل ہے۔

 انت دیو نے بتایا کہ ایس پی امیدوار مسٹر پرساد کی طرف سے دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کل دیر رات ان کی گاڑی سے پارٹی کارکن انتخابات کے کام سے نکلے تھے۔ ان کی گاڑی کو مِلكي پور مارکیٹ میں روک لیا گیا اور کارکنوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔

ایس پی امیدوار کی گاڑی پر حملہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے 10 کارکن گرفتار

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کرکے ضابطہ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز