Live Results Assembly Elections 2018

یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیزی، کہا اب مغربی یوپی کو کشمیر بننے میں دیر نہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مغربی اترپردیش سے لوگوں کی نقل مکانی انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر وہاں سے ایسے ہی لوگوں کی نقل مکانی ہوتی رہی تو کشمیر بننے میں دیر نہیں لگے گی۔

Feb 08, 2017 01:30 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 01:30 PM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مغربی اترپردیش سے لوگوں کی نقل مکانی انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر وہاں سے ایسے ہی لوگوں کی نقل مکانی ہوتی رہی تو کشمیر بننے میں دیر نہیں لگے گی۔ اکھلیش حکومت پر برستے ہوئے آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت پوری طرح بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے حکومت بنتے ہی سب سے پہلے دہشت گردانہ واقعات کے ذمہ دار لوگوں کے کیس واپس لے لئے تھے۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی حقیقی منشا کیا ہے؟

تین طلاق کے مسئلہ پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ یوپی میں حکومت بنتے ہی پارٹی مثبت پہل کرے گی۔ تین طلاق ملک بھر کا مسئلہ ہے۔ ہماری حکومت آئی تو ہم تین طلاق پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر سماج وادی پارٹی نے سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر جوہی سنگھ نے کہا کہ یوگی وہی باتیں بول رہے ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں۔ اب بی جے پی کے پاس ترقی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایسے میں آدتیہ ناتھ جیسے لیڈر اس طرح کے بیان دے رہے ہیں۔ انتخابات میں عوام اس کا سخت جواب دیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیزی، کہا اب مغربی یوپی کو کشمیر بننے میں دیر نہیں

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز