اترپردیش : بجنور اور آس پاس کے تقریبا 1800 مدارس اور مساجد پر سیکورٹی ایجنسیوں کی نظر

Apr 22, 2017 04:00 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 09:09 AM IST

میرٹھ : اتر پردیش کے بجنور اور اس کے آس پاس کے تقریبا1800 مساجد اور مدارس پر سیکورٹی ایجنسیوں کی نظر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کی نگرانی گزشتہ دنوں دہشت گردی کے مبینہ الزام میں آٹھ لڑکوں کی گرفتاری کے بعد سے کی جارہی ہے۔

بجنور کے ایس پی اجے سہنی کا کہنا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بجنور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں مذہبی اداروں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہیں۔ مدرسے میں آنے جانے والے ہر شخص پر یوپی اے ٹی ایس کی نظر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجنور کے آس پاس کے علاقوں کے کچھ مشتبہ لوگوں پر بھی پولیس کی نظر ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ علاقے کے ذمہ دار شہریوں سے بھی مدد مانگی گئی ہے۔

اترپردیش : بجنور اور آس پاس کے تقریبا 1800 مدارس اور مساجد پر سیکورٹی ایجنسیوں کی نظر

علامتی تصویر

غور طلب ہے کہ جمعرات کی صبح 8 نوجوانوں کو مبینہ طور پر دہلی اور اتر پردیش میں دہشت گردانہ حملہ کی سازش کے الزام گرفتار کیا تھا۔ اگرچہ ان چھ لڑکوں کو اتر پردیش اے ٹی ایس نے نوئیڈا کے ایک نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز