دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں ابو زید کو ممبئی ائیر پورٹ سے کیا گیا گرفتار

Nov 05, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Nov 05, 2017 07:53 PM IST

لکھنو : اترپردیش اے ٹی ایس نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک اور مسلم نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار نوجوان کی شناخت ابو زید کے طور پر کی گئی ہے ۔ ابو زید کو ممبئی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفتیشی ایجنسیوں کا الزام ہے کہ وہ دبئی سے ہندوستان میں داعش کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔

خیال رہے کہ اپریل 2017 میں یوپی اے ٹی ایس اور دیگرایجنسیوں نے چار افراد کو گرفتار کیا تھا ، جس پر الزام لگایا تھا کہ یہ لوگ انٹرنیٹ پر ایک ایپ کے ذریعہ بات کرتے تھے اور دہشت گردانہ واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ یوپی اے ٹی ایس کے دعوی کے مطابق ان افراد سے تفتیش کے دوران ہی ابو زید کا نام سامنے آیا تھا۔

دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں ابو زید کو ممبئی ائیر پورٹ سے کیا گیا گرفتار

اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کا رہنےو الا ابو زید سعودی عرب میں رہ رہ تھا ۔ ایجنسیوں کا دعوی ہے کہ ابو زید وہیں سے اپنے کارندوں کو ہدایات دیتا تھا ۔ پہلے گرفتار کئے گئے افراد کے موبائل فون سے اس کا ثبوت ملا ہے ۔ اس کے بعد ابو زید کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا ۔ ابو زید یہ گروپ یوپی اور بہار میں دیگر لوگوں کا اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش میں لگا تھا ۔ سعودی عرب سے واپسی پر ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ سے اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر لکھنو لے جایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز