اترپردیش : ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ہی گزر گیا ریاستی بی جے پی صدر کا قافلہ ، کہا : میں ممبر پارلیمنٹ ہوں

Sep 17, 2017 06:58 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 06:58 PM IST

لکھنو : بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے کے آگرہ جانے کے دوران ان کا قافلہ ٹول ٹیکس دئے بغیر ہی ٹول پلازہ سے گزر گیا۔ قافلہ میں تقریبا 30 -35 گاڑیوں شامل تھیں ، کسی بھی گاڑی نے ٹول نہیں دیا۔ جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ٹول ٹیکس کی ادائیگی کرکے آئے ہیں ، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں ممبر پارلیمنٹ ہو اور ٹول فری ہوں۔

یو پی بی جے پی کا صدر بنے کے بعد چندولی سے ممبر پارلیمنٹ مہندر ناتھ پانڈے پہلی مرتبہ اپنے قافلہ کے ساتھ آگرہ پہنچے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جب وہ فیروز آباد علاقہ کے ٹنڈلا ٹول پلازہ سے نکلے تو انہوں نے ٹول نہیں دیا ۔ اس دوران ان کے قافلہ کی دیگر گاڑیاں میں ان کے پیچھے نکلیں اور کسی بھی گاڑی نے ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا۔

اترپردیش : ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ہی گزر گیا ریاستی بی جے پی صدر کا قافلہ ، کہا : میں ممبر پارلیمنٹ ہوں

تاہم جب صحافیوں نے ان کے قافلہ میں شامل دیگر گاڑیوں کے ٹول ٹیکس کے بارے میں پوچھ تو بی جے پی صدر نے کچھ بھی جواب نہیں دیا۔ غور طلب ہے کہ ریاستی صدر بننے کے بعد مہندر ناتھ پانڈے ریاست بھر کے اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز