یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

Jun 09, 2017 11:35 AM IST | Updated on: Jun 09, 2017 01:06 PM IST

الہ آباد : یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ الہ آباد میں  محکمہ ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر امرناتھ ورما اور بورڈ کے سکریٹری نے جمعہ دوپہر 12.30 بجے بورڈ ہیڈکوارٹر میں رزلٹ کا اعلان کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان ہونے کے 15 دن کے اندر مارکش شیٹ سرٹیفکیٹ متعلقہ اسکولوں میں پہنچ جائیں گے ، تاکہ طلبہ کو اگلی کلاس میں داخلہ لینے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ طلبہ مارکس شیٹ کی تفصیلات نیٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

 یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان ، یہاں دیکھیں ریزلٹ

file photo

غور طلب ہے کہ اس سال انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول کیلئے کل 60 لاکھ 61 ہزار 34 امتحان نے رجسٹرڈ کرایا تھا ۔ ان میں سے 5 لاکھ 54 ہزار 503 طلبہ نے امتحان میں شرکت نہیں دی اور کل 54 لاکھ 66 ہزار 531 طلبا نے امتحان میں شرکت کی تھی  ۔

یہاں دیکھ سکتے ہیں آپ اپنے نتائج : ۔

www.upresults.nic.in

www.upmsp.edu.in

madhyamikshiksha.up.nic.in

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز