یوپی بورڈ نتائج : فتح پور کی پریانشی نے بارہویں میں کیا ٹاپ ، بارہ بنکی کی امینہ خاتون دسویں میں بنی سکینڈ ٹاپر

Jun 09, 2017 02:02 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 02:07 PM IST

لکھنو : اترپردیش بورڈ کے انٹر اور ہائی اسکول کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ہائی اسکول میں 81.18 فیصد طالب علم پاس ہوئے ہیں وہیں انٹرمیڈیٹ میں 82.62 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ ہائی اسکول میں فتح پور کی طالبہ تیجسوی نے 95.83 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا ہے تو وہیں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی فتح پور کی ہی پريانشي تیواری نے ٹاپ کیا ہے۔ پريانشي نے 96.2 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا۔

ہائی اسکول میں تیجسوی دیوی کے بعد دوسرے مقام پر چار طلبہ نے مشترکہ طور پر جگہ حاصل کی ہے۔ ان میں ہردوئی کے ایک ہی اسکول کے دو طالب علم چھتیج سنگھ اور نونیت کمار دیواکر کے ساتھ ہی بارہ بنکی کی پرگتی سنگھ اور امینہ خاتون کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے 95.33 فیصد پوائنٹس حاصل کئے۔

یوپی بورڈ نتائج : فتح پور کی پریانشی نے بارہویں میں کیا ٹاپ ، بارہ بنکی کی امینہ خاتون دسویں میں بنی سکینڈ ٹاپر

وہیں انٹرمیڈیٹ کی بات کریں تو ٹاپر پريانشي تیواری کے بعد کانپور دیہات کی بھاونا اور فتح پور کی سونم سنگھ اور وجے لکشمی سنگھ نے مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہیں 95.8 فیصد نمبرات ملے۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول میں اس مرتبہ نتائج پچھلی بار کے مقابلہ میں 5 فیصد کم رہے ، لیکن ہر مرتبہ کی طرح لڑکیوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نتائج میں اپنی بادشاہت قائم رکھی ہے۔ہائی اسکول میں 76.75 طلبہ کے پاس ہوئے ہیں، جبکہ 86.50 فیصد طالبات پاس ہوئی ہیں۔وہیں انٹرمیڈیٹ میں طلبہ کے پاس ہونے کا فیصد 77.16 رہا جبکہ طالبات کو 88.80 رہا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز