ویڈیو: کانپور میں ووٹروں کا سنگین الزام: بٹن کوئی بھی دباو، ووٹ صرف کمل کو

Nov 22, 2017 01:16 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 01:16 PM IST

کانپور۔ کانپور کے چیکری علاقہ کے وارڈ نمبر 58 میں ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے ووٹروں نے ایک سنگین الزام لگایا ہے۔ ووٹروں کا الزام ہے کہ ای وی ایم میں کسی بھی پارٹی کا بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کو ہی جا رہا ہے۔ چیکری کے تیواری پور وارڈ میں بوتھ نمبر 58 پر ووٹنگ کر کے نکلے ووٹروں نے یہ الزام لگایا۔ اس کی اطلاع ملنے پر اپوزیشن پارٹیوں نے بوتھ کے باہر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ چاہے پنجہ کا بٹن دباو یا سائیکل کا، لیکن بتی صرف کمل کی ہی جل رہی ہے۔ جب کمل کا بٹن دبایا جا رہا ہے تب صرف کمل کی بتی جل رہی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

ووٹرز نے کہا کہ شکایت کے باوجود ووٹنگ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی افسر سے بھی اس کی شکایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا، اے سی ایم نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پریسائڈنگ افسر کو ہٹا دیا ہے اور بوتھ کی ای وی ایم مشین بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ فی الحال ووٹنگ جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 5 میونسپلٹیز سمیت چوبیس اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز