یوگی کی پہلی آزمائش اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی پہلی آزمائش سمجھے جارہے بلدیاتی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کےلئے ریاستی الیکشن کمیشن نے سخت انتظامات کئے ہیں۔

Nov 30, 2017 11:59 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 11:59 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی پہلی آزمائش سمجھے جارہے بلدیاتی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کےلئے ریاستی الیکشن کمیشن نے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر ایس کے اگروال نے آج یہاں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کےلئے تین مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ووٹوں کی گنتی کل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور سبھی نتیجے دیر رات تک آجانے کا امکان ہے۔تین مرحلوں میں 16میونسیپل کارپوریشن ،198میونسیپل کونسل اور نگر پنچایتوں کے ہوئے الیکشن میں کل آخری دور کی ووٹنگ ہوئی تھی۔اس سے پہلے گزشتہ 22اور 26نومبر کو پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی تھی۔

گزشتہ 19مارچ کو وزیراعلی کے عہدے کی کرسی سنبھالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کا یہ پہلا اہم الیکشن ہے۔اس الیکشن میں تشہیر کی قیادت وزیراعلی خود کررہے تھے۔انتخابی تشہیر میں بی جےپی کے ریاستی صدر مہیندر ناتھ پانڈے کے علاوہ دونوں نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریا ،دنیش شرما اور ریاست کے وزرا نے رات دن ایک کردیا تھا ۔

یوگی کی پہلی آزمائش اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل

ووٹوں کی گنتی میں 16میونسیپل کارپوریشن ،198میونسیپلوں اور438شہری علاقوں میں 12ہزار 647عہدوں کےلئے 79ہزار 113امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔میونسیپل کارپوریشنوں کے لئے ووٹنگ ای وی ایم مشین سے ہوئی تھی جبکہ میونسیپلٹی علاقوں کےلئے روایتی بیلٹ پیپرکے استعمال سے کی گئی تھی۔حیرانی کی بات ہے کہ ریاست کے صرف ایک ضلع متھرا میں ووٹنگ کی فیصد میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔2012میں الیکشن کے مقابلے میں اس بار 74اضلاع میں چھ فیصد ووٹنگ زیادہ ہوئی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز