یوپی بلدیاتی انتخابات : بی جے پی اول ، بی ایس پی کو نئی زندگی ، اے اے پی اور ایم آئی ایم کا کھلا کھاتہ

Dec 01, 2017 01:58 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 11:49 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اول مقام حاصل کرتے ہوئے 16 کارپوریشنز کے میئرکے عہدوں میں سے 14 جیت لیے۔ اس انتخاب میں غیر متوقع طور پر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے میئر کی دو سیٹیں حاصل کی۔ بی ایس پی نے میرٹھ اور علی گڑھ میئر کی سیٹ پر اپنا پرچم بلند کیا۔ ریاست کی اہم حزب اختلاف پارٹی (ایس پی) کو ایک بھی میئر کی سیٹ نہیں ملی تاہم، ایس پی کی میونسپل کونسلوں ، میونسپل اور نگر پنچایتوں میں کارکردگی تسلی بخش رہی ۔ اس انتخاب کے ذریعے عام آدمی پارٹی (آپ) اور اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اتر پردیش کی انتخابی سیاست میں داخل ہوئی ۔

کارپوریشنز کے کل 1300 کونسلر عہدوں میں سے معلنہ 1294 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے 594 امیدوار کامیاب قرار دئے گئے ہیں جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے 201، بی ایس پی کے 147، کانگریس 110، آپ کے تین، اےآئی ایم آئی ایم کے 12، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) چار، شیو سینا نے ایک اور 222 آزاد امیدواروں کو کو جیت ملی۔

یوپی بلدیاتی انتخابات : بی جے پی اول ، بی ایس پی کو نئی زندگی ، اے اے پی اور ایم آئی ایم کا کھلا کھاتہ

میونسیپلٹی میں بھی بی جے پی کے امیدوار دیگر پارٹیوں سے اہم سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

کل 198 بلدیہ کونسل کے صدر کے عہدے پر ہوئے انتخابات کے 193 نتائج کا اعلان کئے جا چکے ہیں جس بی جے پی کو 67، سپا کو 45، بی ایس پی کو 28، کانگریس کو نو، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کو ایک اور 43 آزاد امیدوار الیکشن جیت گئے ہیں۔

میونسپلٹی کونسل کے ممبروں کی تعداد 5261 میں سے 5147 کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ ریاستی الیکشن افسر کے مطابق، بی جے پی کے میونسپل کونسل کی رکنیت کے لئے 900 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے 459، بی ایس پی کے 252، کانگریس کے 146، آر ایل ڈی کے 10، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے سات، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے دو، اےآئی ایم آئی ایم کے چھ، آپ کے 14، شیوسینا کے دو، 3334 آزاد امیدوار اور 15 دیگر امیدوار الیکشن جیتنے میں کامیابی ہوئے۔438 نگر پنچایتوں میں سے 437 نتایج سامنے آئے ہیں ۔ اس میں، بی جے پی کے ایک سو امیدوار انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے ۔ سماج وادی پارٹی کے 83، بی ایس پی کے 45، آپ کے دو، اےآئی ایم آئی ایم کے ایک، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے ایک، کانگریس کے 17، راشٹریہ جنتا دل کے دو، آر ایل ڈی کے تین، 181 آزاد امیدوار اور دو دیگر جیتنے میں کامیاب رہے۔

نگرپنچایتوں کے 5434 نشستوں میں سے 5371 نشستوں نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں بی جے پی کے 659، ایس پی کے 451، بی ایس پی کے 213، آپ کے 19، اےآئی ایم آئی ایم کے چھ، فارورڈ بلاک 12، نیشنلسٹ کانگریس ایک، کانگریس 124، راشٹریہ جنتا دل چھ، آر ایل ڈی 34، شیوسینا ایک، آزاد امیدوار 3828 اور دیگر 16 امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز