گورکھپور میں بولے سی ایم يوگی، بچوں کی موت کے پیچھے اکھلیش-مایا کی حکومتیں قصوروار

Aug 19, 2017 11:39 AM IST | Updated on: Aug 19, 2017 11:45 AM IST

گورکھپور۔ گورکھپور پہنچے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں ہوئی بچوں کی موت کے پیچھے گزشتہ حکومتیں قصوروار ہیں۔ سی ایم یوگی نے راہل گاندھی کا نام نہ لیتے ہوئے ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، 'گورکھپور کو پکنک کی جگہ نہ بنائیں'۔ بتا دیں کہ آج ہی راہل گاندھی بھی گورکھپور میں بی آر ڈی ہاسپٹل کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سی ایم یوگی نے گورکھپور میں سب سے پہلے اندھياری باغ دلت بستی میں 'سوچھ اتر پردیش، سوستھ اترپردیش' کا آغاز کیا۔ یہاں انہوں نے سڑکوں پر جھاڑو بھی لگائی۔ یہ مہم 25 اگست تک یوپی کے الگ الگ حصوں میں چلائی جائے گی۔

گورکھپور میں بولے سی ایم يوگی، بچوں کی موت کے پیچھے اکھلیش-مایا کی حکومتیں قصوروار

گورکھپور میں پروگرام سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ یوگی۔

طویل عرصہ سے انسیفلائٹس سے جوجھ رہے گورکھپور میں اس مہم کو شروع کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ نے اندھیاری باغ میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈ کر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

yogi, jharu

انہوں نے کہا کہ انسیفلائٹس سے ہو رہیں اموات کو روکنا ضروری ہے اس کے لئے لوگوں کو صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ عوام کو ایسی بیماریوں سے لڑنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے پڑیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز