Live Results Assembly Elections 2018

راہل جہاں جاتے ہیں کانگریس کو وہاں شکست کا منہ کا دیکھنا پڑتا ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

گورکھپور۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں وہاں کانگریس کی شکست ہوجاتی ہے۔

Sep 30, 2017 09:52 AM IST | Updated on: Sep 30, 2017 09:52 AM IST

گورکھپور۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں وہاں کانگریس کی شکست ہوجاتی ہے۔ گورکھ ناتھ مندر میں اپنے قیام کے دوران مسٹر یوگی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اس وقت مسٹر گاندھی گجرات میں گھوم رہے ہیں۔ ایسے میں وہاں بھی کانگریس کی شکست اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارٹی کی شاندار جیت طے ہے۔ کانگریس کے نائب صدر کے گجرات میں مندر جانے کی بات پر وزیراعلی نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے مندر مندر گھومنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے اور انہیں تو مندر میں بیٹھنا تک نہیں آتا ہے۔

مسٹر آدتیہ ناتھ  نے کہا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات کے دوران وارانسی میں بابا وشوناتھ مندر میں مسٹر گاندھی کے بیٹھنے کے طریقہ پر وہاں کے پجاری نے ٹوکا تھا کہ وہ یہاں نماز ادا کرنے نہیں آئے ہیں جب جا کر وہ صحیح طریقہ سے بیٹھے تھے۔ گجرات الیکشن میں تشہیر کے لئے اسٹار پرچارک کے طورپرحصہ لینے کے تعلق سے سوال پر وزیراعلی نے کہا  کہ بی جے پی کے ’اسٹار پرچارک‘ تو صرف وزیراعظم نریندر مودی اور پارٹی کے صدر امت شاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جہاں پارٹی کی قیادت بھیجے گی وہاں جائیں گے۔

راہل جہاں جاتے ہیں کانگریس کو وہاں شکست کا منہ کا دیکھنا پڑتا ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو۔

محرم اور دسہرہ کو ایک ساتھ مکمل کرائے جانے کے سوال پر مسٹر یوگی نے کہا کہ جہاں جہاں بھی اس پر دقت ہے وہاں وہاں اس کی وجہ چاپلوسی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے پچھلے دنوں مغربی بنگال کی حکومت نے ان سے پوچھا تھا کہ دونوں تہواروں کو انتظامی نظریہ سے کیسے ایک ساتھ مکمل کرایاجاسکتا ہے تو ان کو مشورہ دیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز