Live Results Assembly Elections 2018

بلند شہرتشدد: انسپکٹرسبودھ کے اہل خانہ سے ملے وزیراعلیٰ یوگی، انصاف کا وعدہ

یوپی کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ نے آج وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Dec 06, 2018 11:20 AM IST | Updated on: Dec 06, 2018 11:20 AM IST

بلند شہرتشدد میں مارے گئے انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے اہل خانہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس دوران اہل خانہ سے سبودھ کمارکی بیوی رجنی سنگھ کے ساتھ ان کے بیٹےاورخاندان کے دیگرافراد موجود رہے۔

وہیں ریاست کے ڈی جی پی اوپی سنگھ کے ساتھ انچارج وزیراتل گرگ بھی پہنچے ہیں۔ میٹنگ کے دوران کابینی وزیرریتا بہوگنا جوشی بھی پہنچیں۔ واضح رہے کہ اہل خانہ نے انسپکٹرکےقتل میں سازش کا الزام لگایا ہے۔

بلند شہرتشدد: انسپکٹرسبودھ کے اہل خانہ سے ملے وزیراعلیٰ یوگی، انصاف کا وعدہ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہید انسپکٹر سبودھ کمار کے اہل خانہ سے لکھنو میں ملاقات کی۔

Loading...

سبودھ کمارکی موت کے بعد ان کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ چونکہ دادری کے اخلاق معاملے کی جانچ سبودھ کررہے تھے، لہٰذا ان کا سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی انسپکٹرسبودھ کمار کی بہن نے یہ الزام لگایا تھا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اہل خانہ معاملے کی جانچ کولے کربھی مطالبہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سبودھ کمار کی بہن نے اپنے بھائی کے نام پرشہید میموریل بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یوپی کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ نے آج وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ پہلے ہی انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے اہل خانہ کو50 لاکھ روپئے کی مالی مدد، غیرمعمولی پنشن اوراہل خانہ کے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ وہیں انسپکٹرسبودھ کمارکی بہن نے اپنے بھائی کے نام پرشہید میموریل بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلند شہرتشدد: اخلاق قتل معاملے کے اہم گواہ تھے انسپکٹرسبودھ کمار، اس لئے ہوا قتل: اہل خانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہرتشدد: اہم ملزم اوربجرنگ دل ضلع کنوینریوگیش راج نےجاری کیا ویڈیو، ایک طرف پولیس کے لئے چیلنج وہیں پولیس پوری طرح بے بس

یہ بھی پڑھیں:   بلند شہرتشدد: گئوکشی پر پولیس ایف آئی آر میں 7 مسلمانوں کے نام، دو نابالغ، 5 گاوں میں تھے ہی نہیں

یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: مبینہ گئوکشی میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ، لیکن پولیس افسر کے قتل پرخاموشی

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز