یوپی انتخابات : بی جے پی کی دوسری فہرست میں 155 ناموں کا اعلان ، نوئیڈا سے پنکج سنگھ ہوں گے امیدوار

Jan 22, 2017 06:52 PM IST | Updated on: Jan 22, 2017 09:08 PM IST

نئی دہلی : اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد بی جے پی ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں اتوار کی شام کو 155 ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ صاحب آباد سے سنیل شرما اور نوئیڈا سے پنکج سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

امیٹھی سے سنجے سنگھ کی بیوی گریما کو ٹکٹ ملا ہے۔ وہیں لکھنؤ کینٹ سے ریتا بہوگنا جوشی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ الہ آباد ویسٹ سے سدھارتھ ناتھ سنگھ کمل کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ کیرانہ سیٹ سے ایم پی حکم سنگھ کی بیٹی کو ٹكٹ دیا گیا ہے۔

یوپی انتخابات : بی جے پی کی دوسری فہرست میں 155 ناموں کا اعلان ، نوئیڈا سے پنکج سنگھ ہوں گے امیدوار

خیال رہے کہ یہ فہرست جمعہ اور ہفتہ کی دیر شام جاری کی جانے والی تھی، لیکن امیدواروں کے نام طے ہونے کے باوجود کئی سیٹوں پر حتمی اتفاق رائے نہ بننے سے اسے اتوار کو جاری کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے پہلی فہرست میں 149 امیدواروں کے نام جاری کئے تھے۔

کیشو پرساد موریہ نے اس موقع پر حکمراں سماج وادی پارٹی پر بھی جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے راج میں ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور جرائم میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ طلبہ اور نوجوانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔ روزگار کا کوئی موقع نہیں بنایا جا سکا اور نہ ہی بے روزگاری بھتہ کا وعدہ پورا کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز