یوپی بلدیاتی انتخابات : اردو میں ووٹروں کی فہرست شائع کرنے کا کوئی قانون نہیں : اترپردیش الیکشن کمیشن

Nov 26, 2017 09:26 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 09:26 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش میں چل رہے بلدیاتی انتخابات میں ووٹر فہرست کو اردو میں شائع کرنے کے مطالبے کو ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ کام اسکے دائرہ سے باہر ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن ایس کے اگروال نے آج یہاں کہا کہ اتر پردیش پنچایت ایکٹ اور اتر پردیش میونسپل کارپوریشن ایکٹ واضح طور پر یہ بتاتا ہے کہ دیوناگری اسکرپٹ میں ووٹر کی فہرست بنائی جا سکتی ہے۔ کمیشن اسے دوسری زبان میں کیسے شائع کرسکتا ہے۔

مسٹر اگروال نے کہا کہ بعض لوگوں نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک عرضداشت دی تھی۔ انھوں نے پہلے بھی ایسےمطالبات بھی حاصل کیے ہیں، انہوں نے حکومت کو یہ مطالبات بھجوادیے تھے۔ اس سے زیادہ کمیشن کچھ بھی نہیں کر سکتا قانون بنانا قانون سازاسمبلی کا کام ہے۔ اگر قانون بن جائے تو اردو میں ووٹر فہرست شائع کرنے میں کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یوپی بلدیاتی انتخابات : اردو میں ووٹروں کی فہرست شائع کرنے کا کوئی قانون نہیں : اترپردیش الیکشن کمیشن

انہوں نے انتخابات میں وسیع پیمانے پر ووٹر فہرست سے لوگوں کے نام غائب ہونے کی بات کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام شاید چھوٹ گیا ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز