مودی کے ’اسکیم‘ پر اکھلیش کا ’اے ایم‘ حملہ، مودی کے لفظ ’اسکیم‘ پر کانگریس بھی برہم

نئی دہلی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کے اور ریاست کے دیگر رہنماؤں کے بارے میں کئے گئے ’اسکیم‘ تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اسکیم میں اے اور ایم کا مطلب امت شاہ اور نریندر مودی ہے۔

Feb 04, 2017 08:52 PM IST | Updated on: Feb 04, 2017 08:52 PM IST

نئی دہلی۔  اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ان کے اور ریاست کے دیگر رہنماؤں کے بارے میں کئے گئے ’اسکیم‘ تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اسکیم میں اے اور ایم کا مطلب امت شاہ اور نریندر مودی ہے۔ مودی نے میرٹھ میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اترپردیش کی ترقی کے لئے اسے ’اسکیم مکت‘ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ’اسکیم‘ کا مطلب بھی سمجھاتے ہوئے کہا، ’اسکیم یعنی ایس سی اے ایم جس میں ایس کا مطلب سماج وادی، سی کا مطلب کانگریس، اے کا مطلب اکھلیش اور ایم کا مطلب مایاوتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ عوام کو طے کرنا پڑے گا کہ اسے اسکیم چاہئے یا ترقی۔ نوجوانوں کو روزگار کے لئے اسکیم کو درکنار کرنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے طنز کیا کہ سارا دن پاپا، چچا، ماموں، باپ اور بھتیجا میں پھنسا رہنے والا اتر پردیش کی ترقی نہیں کر سکتا۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر اکھلیش یادو نے اس کا کرارا جواب دیتے ہوئے اوريا میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ اسکیم میں اے اور ایم کا مطلب امت شاہ اور نریندر مودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امت شاہ اور مودی سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے مسٹر مودی نے سیاسی حکمت عملی بنائی کیونکہ وہ گجرات میں رہتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔

مودی کے ’اسکیم‘ پر اکھلیش کا ’اے ایم‘ حملہ، مودی کے لفظ ’اسکیم‘ پر کانگریس بھی برہم

وہیں،  وزیر اعظم نریندر مودی کے اتر پردیش کو اسکیم آزاد بنانے اور مخالف جماعتوں کو ’اسکیم‘ کی ’فل فارم‘ بتانے پر سماج وادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو کے بعد کانگریس نے بھی ان پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملوں کے سہارے لوگوں کو بہکانے کا وقت اب نکل چکا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ٹام وڈكن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی مخفف بنانے کے شوقین ہیں۔ میں انہیں اسکیم کا مطلب ہندی میں بتاتا ہوں ۔اسکیم میں س کا مطلب ستا بھوگی،ک کا مطلب کپٹی ڈھونگی اور م کا مطلب امت شاہ ،مودی۔وہ ملک کےوزیر اعظم ہیں ، کیا ان کا کام مخفف بنانا ہے؟ ‘‘

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز