یوپی کی یوگی حکومت کی کارروائی، 46 مدرسوں کے فنڈز کو روک دیا

Sep 14, 2017 08:51 AM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:03 AM IST

لکھنئو۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے 46 مدرسوں کو مل رہے فنڈز پر روک لگا دی ہے۔ اقلیتی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے مطابق، یہ کارروائی ایک انکوائری کے بعد کی گئی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ مدرسے اپنے لئے مقرر کردہ معیاروں کے اندر کام نہیں کررہے ہیں۔

اتر پردیش کی حکومت 560 مدرسوں کو فنڈز دیتی ہے۔ یوگی حکومت نے ضلع افسران، اسکولوں اور اقلیتی فلاح و بہبود کے حکام کی کمیٹی سے پوچھا ہے کہ وہ یہ بتائے کہ فنڈز کی رقم کا کہاں استعمال کیا گیا ہے۔ سرکاری افسر نے کہا کہ ضلع سطح کی کمیٹیوں کے ذریعہ دو ماہ کی جانچ کے بعد 46 مدرسوں کے فنڈز کی رقم کے ساتھ ہی اساتذہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔

یوپی کی یوگی حکومت کی کارروائی، 46 مدرسوں کے فنڈز کو روک دیا

بتا دیں کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام مدرسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائی گئی تھی جس کی حزب اختلاف کی چند جماعتوں اور بعض مذہبی تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ یوگی سرکار کے اس فیصلے کے بعد کیس کو طول پکڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز