اترپردیش : ٹارچ کی روشنی میں آنکھ کا آپریشن ، اناو سی ایم او ہٹائے گئے ، سی ایچ سی انچارج بھی معطل

اترپردیش کے اناو میں نواب گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ٹارچ کی روشنی میں آنکھ کے آپریشن کے معاملہ میں ریاست کی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ایکشن لیا ہے۔

Dec 26, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Dec 26, 2017 11:19 PM IST

اناو : اترپردیش کے اناو میں نواب گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ٹارچ کی روشنی میں آنکھ کے آپریشن کے معاملہ میں ریاست کی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ایکشن لیا ہے۔ انتظامیہ نے معاملہ میں سنگین لاپرواہی مانتے ہوئے اناو کے سی ایم او راجیندر پرساد کو ہٹا دیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سینٹر کے انچارج دیویش داس کو بھی معطل کردیا ہے۔ انتظامیہ نے معاملہ میں سی ڈی او کو جانچ کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس جانچ میں پورے معاملہ کے دوران سی ایم او اناو کے رول کی بھی جانچ کی جائے گی ۔ جبکہ ڈاکٹر شیلیندر کمار کو اناو کا کار گراز سی ایم او بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نواب گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جے امبا سیوا سمیتی کے ذریعہ مفت آنکھوں کے آپریشن کا پروگرام رکھا گیا تھا ۔ دیہی علاقوں کے سن رسیدہ مریضوں کی لائن دوپہر سے ہی لگنی شروع ہوگئی تھی ، لیکن جب آپریشن کی باری آئی تو بچلی چلی گئی ۔

اترپردیش : ٹارچ کی روشنی میں آنکھ کا آپریشن ، اناو سی ایم او ہٹائے گئے ، سی ایچ سی انچارج بھی معطل

سدھارتھ ناتھ سنگھ۔ تصویر ای ٹی وی نیٹ ورک

سینٹر کے افسر نے جنریٹر چلانے کی زحمت تک نہیں کی ۔ یہی نہیں پروگرام کرا رہی این جی او نے بھی بجلی کا کوئی بندوبست نہیں کیا ، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ٹارچ کی روشنی میں تقریبا 50 مریضوں کا آپریشن کردیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز