اترپردیش: منسوخ ہوگی معلومات آن لائن نہ کرنے والے مدارس کی منظوری

ضلع مظفر نگر میں بھی 134 مدارس میں سے 18 مدرسوں کی منظوری انتظامیہ کے ذریعہ منسوخ کردی گئی ہے۔

Nov 30, 2017 11:17 AM IST | Updated on: Nov 30, 2017 11:17 AM IST

لکھنئو۔ اترپردیش کی یوگی حکومت ان مدرسوں کی منظوری کو منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے مدرسہ پورٹل پر اب تک اپنی معلومات کو آن لائن نہیں کیا ہے۔ معلومات آن لائن نہ کرنے کی یہ وجہ بتائی جا رہی ہے کہ یہ مدرسے مدرسہ بورڈ سے منسلک نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

ضلع مظفر نگر میں بھی 134 مدارس میں سے 18 مدرسوں کی منظوری انتظامیہ کے ذریعہ منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اقلیتی افسر بھرت لال گوڑ نے بتایا کہ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق مدرسہ بورڈ نے اپنا پورٹل بنایا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ جیسے تمام کالج آن لائن ہیں اسی طرح تمام مدرسے آن لائن ہو جائیں۔

اترپردیش: منسوخ ہوگی معلومات آن لائن نہ کرنے والے مدارس کی منظوری

Demo Pic

ابھی تک مظفر نگر میں 134 مدارس تھے جن میں سے 116 مدرسوں نے اپنی آن لائن معلومات دی ہیں۔ باقی 18 مدرسوں نے ابھی تک اپنی معلومات آن لائن نہیں کی ہیں۔

تیس اکتوبر معلومات آن لائن کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ اس کے بعد 18 مدرسوں کی منظوری ختم ہوگئی۔ اگر وہ اپنی منظوری واپس پانا چاہتے ہیں تو نئے سرے سے انہیں درخواست دینی پڑے گی۔ آن لائن تمام معلومات دینی ہوں گی۔ معلومات میں یہ بتانا پڑے گا کہ ان کے مدرسہ کو منظوری کب ملی تھی۔ کتنے اساتذہ ہیں، کتنے طلبہ ہیں اور یہ کہ وہ فائدہ کیا لے رہے ہیں وغیرہ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز