اترپردیش کے مہوبہ میں مہاكوشل ایکسپریس پٹری سے اتری، 200 مسافر زخمی

Mar 30, 2017 08:46 AM IST | Updated on: Mar 30, 2017 09:09 AM IST

مہوبہ۔  اترپردیش میں مہوبہ کے كلپهاڑ علاقے میں مہاكوشل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے آج علی الصبح پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے دو سو مسافر زخمی ہو گئے۔ جبل پور سے حضرت نظام الدین جارہی مہاكوشل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔اس حادثے میں کسی مسافر کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گوروسنگھ نے حادثے میں 200 مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر سنگھ کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اگرچہ عینی شاہدوں نے زخمیوں کی تعداد 100 سے زیادہ بتائی ہے۔ حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی نمبر 12189 مهاكوشل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے مہوبہ كلپهاڑ کے درمیان گیٹ نمبر 420 1250 کلومیٹر پر علی الصبح تقریباً تین بجے پٹری سے اتر گئے جن میں چار اے سی، A-1, B-1, B-2, B EXTRA اور ایک سلیپر S8 اور دو جنرل اور ایک ایس ایل آر شامل ہے۔ موقع پر ریلوے اور مقامی انتظامیہ کے سینئر افسر پہنچ گئے ہیں۔ بچاؤ اور امدادی کام جاری ہے۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیے ہیں۔ ہیلپ نمبر جھانسی 05101072 گواليئر 07511072 باندہ 055921072 ہے۔

اترپردیش کے مہوبہ میں مہاكوشل ایکسپریس پٹری سے اتری، 200 مسافر زخمی

train3

فی الحال بچاؤ اور امدادی کام جاری ہے۔ مہوبہ کے ڈی ایم بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ڈی آر ایم جھانسی اور جی ایم ایم سی چوہان بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل مہوبہ کے قریب واقع کانپور میں اسی طرح کے دو حادثے ہوئے تھے۔ دونوں میں 150 سے زائد مسافروں کی موت اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات میں معاملہ دہشت گردی سے متعلق پایا گیا تھا۔ ان حادثوں کی تفتیش قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز