بی جے پی اور مودی کا درس بالائے طاق ، یوگی کے وزیر نے دو ، پانچ اور دس کے سکوں سے خود کو تلوایا

Apr 30, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 06:21 PM IST

مئو : ایک طرف جہاں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی وی وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا دعوی کررہے ہیں ، وہیں دوسری طرف یوگی کے ایک وزیر نے خود کو سکوں سے تلوایا ہے۔ یوپی حکومت میں وزیر آزادانہ چارج انل راج بھر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم مودی کے درس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود کو سکوں سے تلوايا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر بننے کے بعد انیل راج بھر پہلی بار مئو پہنچے تھے۔ اس موقع پر راج بھر کے حامیوں نے مدھوبن تحصیل میں واقع سرسوتی ودیا مندر کمپلیکس میں ان کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس کے بعد وزیر جی کو وی وی آئی پی اسٹیٹس کا احساس کراتے ہوئے ان کے حامیوں نے دو، پانچ اور 10 کے سکوں سے تولا۔ اس دوران وزیر انل راج بھر نے ایک مرتبہ بھی اعتراض نہیں کیا ۔ بعد میں راج بھر نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

بی جے پی اور مودی کا درس بالائے طاق ، یوگی کے وزیر نے دو ، پانچ اور دس کے سکوں سے خود کو تلوایا

خیال رہے کہ انل راج بھر وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کی شیوپور اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوکر آئے ہیں۔ بی جے پی نے انہیں کئی سینئر لوگوں کو نظر انداز کر کے ٹکٹ دیا گیا تھا۔ انل راج بھر بی جے پی سے پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے۔ انل راج بھر کے والد رام جيت راج بھر بھی بی جے پی کے ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز