بی جے پی ایک بڑا جہاز ہے جس پر ہر کوئی سوار ہونا چاہتا ہے: گلابو دیوی

علی گڑھ ۔ اترپردیش کی صوبائی وزیر گُلابو دیوی نے علی گڑھ پہنچ کر خطہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

Aug 02, 2017 02:55 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 02:55 PM IST

علی گڑھ ۔ اترپردیش کی صوبائی وزیر گُلابو دیوی نے علی گڑھ پہنچ کر خطہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ وہیں پارٹی کارکنان سے ملاقات کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلابو دیوی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش سرکار ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ ہمارا کنبہ مسلسل بڑا ہو رہا ہے ۔ اترپردیش میں متعدد وظیفے بند کئے جانے کے متعلق سوال پوچھے جانے پرانھوں نے کہا کہ ہم نے کوئی اسکیم بند نہیں کی ہے بس اس کی چیکنگ کی جا رہی ہے، جتنی سابقہ حکومت میں پینشن ملتی تھی ہم اس سے زیادہ دیں گے ۔

اترپردیش کے سماج کلیان محکمہ کی اسکیموں میں برتی جارہی لاپرواہی پرگلابو دیوی نے کہا کہ جو افسران ابھی تک سابقہ روش اختیار کئے ہوئے ہیں،  انھیں سدھرنا ہوگا ورنا انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ امیٹھی میں زمین ایکوائر کے طریقہ کار پر راہل گاندھی کے ذریعہ اُٹھائے گئے سوالات پر گلابو دیوی نے کہا کہ ان کے پاس بولنے کےعلاوہ اب کچھ کام بچا بھی نہیں ہے۔ وہ مخالفت ہی کرتے رہیں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی میں دیگر سیاسی لیڈران کی شمولیت کو 2019 مشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ اس پر گلابود یوی نے کہا کہ بی جے پی ایک بڑا جہاز ہے جس پر ہر کوئی سوار ہونا چاہ رہا ہے ۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب صرف بی جے پی ہی باقی رہے گی ۔

بی جے پی ایک بڑا جہاز ہے جس پر ہر کوئی سوار ہونا چاہتا ہے: گلابو دیوی

صوبہ میں شکشا متروں کے احتجاج پر انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے شکشا متروں کو ایک ایسے موڑ پر کھڑا کردیا ہے جہاں سے ان کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی کے پڑھانے کے لئے پہلے خود لیاقت حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز