یوگی کی ریلی میں مسلم خاتون کی سر عام بےعزتی، یوپی پولیس نے زبردستی اتروایا برقع

Nov 22, 2017 10:08 AM IST | Updated on: Nov 23, 2017 11:38 AM IST

بلیا۔ اترپردیش کے بلیا ضلع میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک ریلی میں پولیس نے سر عام ایک مسلم عورت کا برقعہ اتروا کر اسے ضبط کر لیا۔ خاتون بی جے پی کی حامی بتائی جا رہی ہے۔عورت کا کہنا ہے کہ وہ ریلی میں وزیراعلی یوگی کو سننے کے لئے آئی تھی۔ ہمیشہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکلتی ہے۔ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے سب کے سامنے ان کا برقع اتروایا ہو۔ اس واقعے کے بعد وہ بہت زیادہ پریشان ہو گئی۔

منگل کو بلیا میں وزیراعلیٰ یوگی کی ایک ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی گراونڈ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ دریں اثنا، سائرہ نامی ایک خاتون برقع میں وہاں پہنچی ۔ اسے دیکھتے ہی تین خاتون پولیس اہلکاروں نے اسے روک دیا۔ خواتین پولیس اہلکار نے برقعہ کو اتارنے کے لئے کہا۔ اس پر سائرہ نے برقع کے اوپری حصے کو اتار دیا اور اپنا سر ساڑی کے پلو سے ڈھک لیا۔

یوگی کی ریلی میں مسلم خاتون کی سر عام بےعزتی، یوپی پولیس نے زبردستی اتروایا برقع

فوٹو کریڈٹ: این ڈی ٹی وی، ڈاٹ کام

دوسری خواتین نے کھینچ کر اتارا برقع

اس پر ایک خاتون پولیس اہلکار نے اسے پورا برقع اتارنے کو کہا۔ سائرہ کا برقع پھنس گیا تھا۔ ریلی میں ان کے پاس بیٹھی دوسری خواتین نے ان کا برقع کھینچ کر اتارا۔ خاتون پولیس اہلکاروں نے اسے برقع اپنے پاس رکھنے کو دے دیا، لیکن اسی درمیان وہاں پہنچے ایک مرد پولیس اہلکار نے برقع ضبط کر لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز