انتخابات سے عین قبل کیرانہ میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد ، 200 سے زیادہ پستول ضبط

Jan 13, 2017 12:23 PM IST | Updated on: Jan 13, 2017 12:23 PM IST

کیرانہ: یوپی انتخابات سے عین قبل کیرانہ میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ تقریبا 200 سے زیادہ غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں ، جس میں بندوق، پستول اور کٹے شامل ہیں۔ اترپردیش کے کیرانہ میں پہلے مرحلے میں ہی ووٹنگ ہوگی ۔ کیرانہ حساس علاقوں میں آتا ہے اور بڑی بات یہ کہ انتخابات سے عین قبل ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ انتظامیہ کے لئے باعث تشویش ہے۔

هتھيارو میں پستول، بندوقیں اور کٹے شامل ہیں۔ ہتھیار بنانے کی فیکٹری سے 1 کاریگر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ہتھیاروں کی یہ کھیپ مشرقی یوپی سے آئی تھی اور ایسی معلومات ملی ہے کہ انتخابات میں اس کا استعمال ہونا تھا۔

انتخابات سے عین قبل کیرانہ میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد ، 200 سے زیادہ پستول ضبط

ضبط ہتھیاروں میں 203 پستول بھی ہیں۔ یہ سبھی ہتھیار صرف 2 گاوں سے ملا برآمد کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ہتھیاروں کے 500 حصے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ شمالی ہندوستان میں گزشتہ کچھ سالوں میں ضبط کیا گیا یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں دہلی پولیس نے مغربی اتر پردیش میں بنے 200 غیر قانونی ہتھیار ضبط کئے ۔ حالیہ دنوں میں شاملی، کیرانہ، مظفر نگر میں نسلی تشدد اور فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز