بلرامپور : گائے کو بچانے کیلئے یوپی پولیس نے چار انسانوں کو روندا

Jun 03, 2017 11:14 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 11:14 PM IST

بلرام پور : ہفتہ کو یوپی کے بلرام پور ضلع میں پولیس کی ڈائل 100 جیپ نے گائے کو بچانے کی کوشش میں دو بچوں سمیت چار افراد کو کچل دیا ۔  اس حادثے میں ایک سن رسیدہ خاتون  کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سی ایچ سی تلسي پور میں داخل کرایا گیا ہے ۔

یہ واقعہ ہرريا تھانہ علاقہ کے گگولی کلاں گاؤں میں پیش آیا ، جہاں ڈائل 100 کی ایک گاڑی تھانہ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک سڑک پر گائے آگئی ، جس کو بچانے میں ڈائل 100 گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے بیٹھے لوگوں کو کچل دیا ۔

بلرامپور : گائے کو بچانے کیلئے یوپی پولیس نے چار انسانوں کو روندا

پولیس کے مطابق حادثے میں 60 سالہ اوشا دیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ جبکہ حادثہ میں ان کی دو پوتياں میناکشی اور سوناکشی اور ایک اور نوجوان اپیندر شدید زخمی ہو گیا ، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

بلرام پور پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ جیپ کے ڈرائیور راج کمار مشرا کے خلاف ہرریا تھانہ میں کیس درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز