اترپردیش کے بجنور میں سب انسپکٹر کا گلا کاٹ کر قتل ، پستول لے کر بدمعاش فرار

Jul 01, 2017 10:16 AM IST | Updated on: Jul 01, 2017 10:16 AM IST

بجنور : اترپردیش کے شہر بجنور میں جمعہ دیر رات بدمعاشوں نے داروغہ کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول داروغہ منڈاور تھانے کے بالاوالی چوکی انچارج کے عہدہ پر تعینات تھا ۔

خیال رہے کہ شهجور سنگھ ملک کا بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ اس کے بعد لاش سڑک کنارے کھیت میں پھینک کر ان کی پستول لے کر فرار ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔ اسی درمیان ایک نوجوان کی کی نظر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل پر پڑی تو اس نے مقامی لوگوں کو اس کی طلاع دی ۔

اترپردیش کے بجنور میں سب انسپکٹر کا گلا کاٹ کر قتل ، پستول لے کر بدمعاش فرار

فائل فوٹو

وہیں داروغہ کی لاش سڑک کنارے کھیت میں پڑی تھی ۔ گردن اور پیر کٹے ہوئے تھے ۔ جسم پر چوٹ کے کافی نشان تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم جگت راج اور ایس پی اتل شرما کئی تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے  ۔

ایس پی اتل شرما نے بتایا کہ شهجور سنگھ ملک چوکی میں واقع رہائش گاہ میں رہتے تھے ، جبکہ ان کا خاندان میرٹھ میں بائی پاس پر رہتا ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ پولیس افسران واقعہ کی تحقیقات میں لگ گئے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز