یوپی راجیہ سبھا الیکشن : اکھلیش یادو کی ڈنر پارٹی میں عدم شرکت پر اعظم خان نے دی صفائی ، بتائی یہ وجہ

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی محمد اعظم خاں نے کہا کہ رام پور میں پولیس نے پانچ نوجوانوں کے گھر قرقی کرکے ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس بات کا خدشہ تھا کہ ان کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا اس لئے وہ اکھلیش کے کھانے کی دعوت میں شریک نہیں ہو سکے۔

Mar 22, 2018 08:29 PM IST | Updated on: Mar 22, 2018 08:29 PM IST
یوپی راجیہ سبھا الیکشن : اکھلیش یادو کی ڈنر پارٹی میں عدم شرکت پر اعظم خان نے دی صفائی ، بتائی یہ وجہ

ایس پی لیڈر اعظم خان ۔ فائل فوٹو

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی محمد اعظم خاں نے کہا کہ رام پور میں پولیس نے پانچ نوجوانوں کے گھر قرقی کرکے ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس بات کا خدشہ تھا کہ ان کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا اس لئے وہ اکھلیش کے کھانے کی دعوت میں شریک نہیں ہو سکے۔ راجیہ سبھا انتخابات سے پہلےمنعقد ہونے والی اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں کی غیر موجودگی پر مسلسل سوال اٹھ رہے تھے۔ مسٹر خان نے آج یہاں ’یو این آئی‘ سے کہا کہ رام پور پولیس نے منگل کو پانچ نوجوانوں کے گھرکی قرقی کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے اور بزرگوں اور خواتین کو دھمکایا اور یہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج کل جس طرح مسابقہ جاری ہے کہیں پولیس ان سب نوجوانوں کا انکاؤنٹر نہ کر دے۔ ایسے حالات میں وہ ڈنر پارٹی میں کیسے شامل ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ راجیہ سبھا کے لئے ووٹ ڈالنے جائیں گے اور فورا واپس آ جائیں گے۔

دوسری طرف،سماجوادی پارٹی کے سوار-ٹانڈا سے ممبر اسمبلی اور اعظم کے بیٹے عبداللہ اعظم نے الزام لگایا کہ عوام کا ایس پی رام پور سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جن لوگوں کے گھروں کی قرقی کی گئی ہے، ان کا معاملہ سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے۔ ان کو عدالت میں پیش ہونے تک کا وقت نہیں دیا گیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ پولیس ان غریبوں کے گھر میں چرس رکھ کر باقی افراد کو بھی جیل بھیج سکتی ہے۔ انہوں نے پولیس کو وارننگ دی کہ وہ اپنی زیادتیوں کے خلاف بہت بڑی تحریک کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔

Loading...

Loading...