اترپردیش : رفع حاجت کیلئے کھیت گئی تو گاوں کے دبنگ نے لوٹ لی عصمت ، اب متاثرہ نے بچی کو دیا جنم

اترپردیش میں ضلع مئو کے هلدھرپور علاقے کی رہنے والی غیر شادی شدہ عصمت دری متاثرہ لڑکی نے ضلع اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

Dec 17, 2017 12:53 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 12:53 PM IST

مئو: اترپردیش میں ضلع مئو کے هلدھرپور علاقے کی رہنے والی غیر شادی شدہ عصمت دری متاثرہ لڑکی نے ضلع اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ معاملہ هلدھرپور علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ الزام ہے کہ لڑکی رفع حاجت کے لئے گاؤں کے باہر کھیت میں گئی ہوئی تھی جہاں گاؤں کے ہی رہنے والے ایک شخص نے اس کے ساتھ ریپ کیا، جس سے لڑکی حاملہ ہو گئی۔ ریپ کے بعد ملزم نے دھمکی دی کہ اس بات کی اطلاع کو دی تو پورے خاندان کو جان سے مروا دوں گا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ سريا گاؤں کارہنے والا گووند نے اس کی عصمت دری کی اور پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ چار پانچ ماہ پہلے بیٹی نے بتایا کہ گووند نے اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ اس بات کہ اطلاع گھر والوں کو دی تو ان کو جان سے مروا دوں گا۔ وہ دبنگ قسم کا شخص ہے۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی لیکن کارروائی نہ کرنے پر متاثرہ کے گھر والوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کی جس کے بعد ان کے حکم کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اترپردیش : رفع حاجت کیلئے کھیت گئی تو گاوں کے دبنگ نے لوٹ لی عصمت ، اب متاثرہ نے بچی کو دیا جنم

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ایک لڑکی نے درخواست دی ہے جس میں 376، 504 کے تحت مقدمہ رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز